کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ملھ ایسو سی ایشن کے تعاون سے کوڈی کوڈی چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کراچی کے چار ڈسٹرکٹس نے شرکت کی۔ دو روزہ مقابلوں کا فائنل ضلع ملیر اور شیر خان پہلوان کی ضلع ویسٹ کے درمیان کھیلا گیا جو ضلع ملیر نے جیت لیا ۔ تیسری پوزیشن ضلع ایسٹ نے حاصل کی۔