• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ ، راجن پو ر میں 10روز کے اندر ترقیاتی کام شروع کر دیئے جائیں گے ‘ اظہر حسین

ڈیرہ غازیخان(پ ر )ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام 478ترقیاتی منصوبوںپر کام کاآغاز کردیا گیاہے او رحکومت پنجاب نے ابتدائی طو رپر ایک ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں ۔ اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم کے قومی ترقیاتی پروگرام ایس ڈی جیز کے تحت ڈویژن بھر میں سڑکیں ، پل ، ٹف ٹائلز ،نالی اور سولنگ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے تین ماہ کا وقت دیاگیاہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظہر حسین چانڈیہ نے یہاں بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ اراکین اسمبلی کی طرف سے 367سکیموں کیلئے تمام لوازمات پورے کردیئے گئے ہیں ۔ ڈیرہ غازیخان اور مظفرگڑھ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیاگیاہے ۔ لیہ اور راجن پو راضلاع میں دس روز کے اندر ترقیاتی کام شروع کر دیئے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بتایاکہ ضلع مظفرگڑھ میں 202منصوبوں پر 66کروڑ 91لاکھ روپے ، ضلع ڈیرہ غازیخان میں 67سکیموں پر 22کروڑ 53لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔اسی طرح ضلع راجن پو رمیں 51سکیموںپر 15کروڑ77لاکھ روپے اور ضلع لیہ میں 47سکیموں پر 16کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ نے بتایاکہ ضلع مظفرگڑھ میں سڑکوں کی 109اور ضلع راجن پو رمیں پل کے دو منصوبے شامل ہیں ۔
تازہ ترین