فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہاکی اسٹیڈیم کے بیرونی میدان میں چیمہ کبڈی کلب اور جنون کبڈی کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا ، چیمہ کلب نے 12پوائنٹ لئے جبکہ جنون کلب نے 24پوائنٹ لے کر جیت حاصل کی ۔دوسرامیچ مدینہ کبڈی کلب اور نوری کبڈی کلب کے مابین ہوا جس میں مدینہ کلب نے 17جبکہ نوری کلب نے 18پوائنٹ لے کر میچ جیت لیا،اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی اعجاز ورک تھے، آخر میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔