• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کی غیر منصفانہ تقسیم دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، اسحاق ڈار

ٹوکیو ، جاپان( نمائندہ جنگ، عرفان صدیقی ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جاپانی وزیر خزانہ تارو آسو کے ساتھ مشترکہ صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ اجلاس میں جاپان کی ولی عہد شہزادہ نوروہیتو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ دولت کی غیر منصفاتہ تقسیم دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے جس کیلئے ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی معاشی اصلاحات کے پیش نظر دنیا بھر میں سوا لاکھ سے زائد لوگ غربت کی سطح سے نکل کر مڈل کلاس میں شامل ہورہے ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد ایشیاء میں رہنے والے افراد کی ہے جبکہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانیوالی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی حکومت دولت کی منصفاتہ تقسیم اور غربت کی سطع سے نیچے رہنے والی افراد کو دولت کی منصفانہ تقسیم کے نظام میں لانے کیلئے کوشاں ہے وزیر اعظم نواز شریف کا خواب ہے کہ پاکستان میں آمدنی کو عوام کے تمام طبقون تک برابری کے ساتھ تقسیم کیا جائے۔
تازہ ترین