• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکول مالکان کاتعطیلات سےمتعلق حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار

لاہور(خبر نگار)نجی سکول مالکان نےپرچوں کا بہانہ بنا کرموسم گرما کی تعطیلات سے متعلق حکومتی فیصلہ  ماننے سے انکار کردیا۔ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سکولوں میں 30 مئی تک پیپرز لیے جارہے ہیں۔ اس لئے وہ بچوں کو چھٹیاں یکم جون سے دیں گے۔واضح رہے کہ  صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی  زیر صدارت اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات 22 مئی سےکیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم  اس تاریخ کے منظر عام پر آنے کےبعد پرائیوٹ سکول مالکان میدان میں آگئے ہیں  پرائیوٹ سکول فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف علی کا کہنا تھا کہ 15 مئی کو فیڈریشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس کے بعد وہ پرائیوٹ سکولوں میں چھٹیاں دینے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ تاہم اس بارے میں حکام بالا نےکہا ہے کہ  سکول مالکان کو صرف فائنل امتحان لینے کی اجازت ہوگی بصورت دیگر  حکومتی نوٹفکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائی گی۔ 
تازہ ترین