• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈن اور بریٹ لی کے درمیان کبڈی مقابلہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے دو سابق کرکٹرز میتھیو ہیڈن اور بریٹ لی بھی بھارت کے روایتی کھیل کبڈی کے رنگ میں رنگ گئے اور انہوں نے پرو کبڈی کے ایک مقابلے میں جم کر داؤپینچ لگائے۔ پرو کبڈی کے پیر کو پانچویں سیزن کے اعلان کے موقع پر آسٹریلیا کے یہ دونوں بڑے کرکٹر موجود تھے۔ ان کے ساتھ پرو کبڈی کے اسٹار اور عالمی کپ فاتح کپتان انوپ کمار اور پرو کبڈی کے سب سے زیادہ کامیاب ہیڈر راہول چودھری بھی موجود تھے۔
تازہ ترین