کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 3 جولائی سے شروع ہونے والی کبڈی لیگ کے تمام میچز لاہور میں منعقد کئے جائیں گے جو 18 روز تک جاری رہیں گے۔ معروف مقامی اسپورٹس مینجمنٹ ادارے کے تحت پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس میں ایران، کینیڈا، سری لنکا، افغانستان و دیگر ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔