کراچی (اسٹاف رپورٹر) غریب نواز فٹ بال کلب گلشن اسپورٹس کو ایک گول سے شکست دیکر آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔میچ کا واحد گول ایاز نے گول اسکور کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سکندر حسن بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ ادھر شاہد میموریل نے میزبان لعل اسپورٹس کو 1-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جلال مراد نے رمضانیہ اسپورٹس کو 4-0سے شکست دی۔چاروں گول سعید سلونے اسکور کیے ۔