• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر قتل کیس،مشرف مقدمہ سے علیحدہ باقی ملزمان کا بیان قلمبند کروانے کیلئے 18مئی کی تاریخ مقرر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کو مقدمہ سے علیحدہ کرتے ہوئے باقی ملزمان کو اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے اٹھارہ مئی کی تاریخ مقرر کر دی، مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل اختر علی شاہ نے پرانا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے پر میرے موکل کو سنگین خطران لاحق ہیں، حالات سازگار ہوئے تو وہ یہاں آکر اپنا بیان قلمبند کروا دیں گے تاہم عدالت نے کہا کہ ثابت ہوتا ہے کہ ملزم اپنا بیان قلمبند نہیں کروانا چاہتا لہذا عدالت قانون کی دفعہ 540اے ٹو کے تحت ملزم پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو قتل کیس سے علیحدہ کرتے ہوئے باقی ملزمان کو دفعہ 342کے تحت اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے اٹھارہ مئی کی تاریخ مقرر کرتی ہے۔ 
تازہ ترین