لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بہاولپور ، لودھراں سیکشن میں کول سپیشل ٹرین کی ڈی ریل منٹ کی وجہ سے مسافرٹر ینوں کی آمدورفت میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ٹریک انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی ریل منٹ سے متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے میں تاخیر پر بھی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جن معزز مسافروں کو اس ڈی ریل منٹ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ ان سےمعذرت خواہ ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور سی پیک کے تحت مین لائن کی اپ گریڈیشن پاکستان ریلویز کی خدمات کے معیار کو بہت بہتر بنادے گی۔ اظہار برہمی