• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فوجی سربراہ کے بیان سے منفی تاثر پیدا ہوا، دفتر خارجہ

The Negative Perception Of The Iranian Army Chief Foreign Office
پاکستان کی حدود میں کارروائی کرنے کے ایرانی آرمی چیف کے بیان پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف کے بیان سے منفی تاثر پیدا ہوا، ایرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کے بیان پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور ایسے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پاکستان نے ایرانی علاقوں میں حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستان میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

ایرانی فوج کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایران کے سرحدی مقام میرجاوا میں پچھلے مہینے 10ایرانی سرحدی محافظین کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔
تازہ ترین