• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر سیکنڈری سکولوں میں داخلوں کی کمی پرپنجاب حکومت کاکا رروائی کا فیصلہ

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پنجاب بھر میں ہائیر سیکنڈری سکولوں میں جماعت نہم سے بارہویں تک طلبا و طالبات کی انرولمنٹ میں شدید کمی پر محکمہ تعلیم پنجاب نےتمام متعلقہ سربراہوں کو 2017 کے انرولمنٹ ٹارگٹ کو پورا کرنےکی ہدایت کی ہے اور ناکامی کی صورت میں سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام چیف ایگزیکٹوافسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ایک خط کے ذریعہ اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ان کے اضلاع میں جماعت نہم سے بارہویں تک داخلوں کی تعداد میں شدید کمی ہورہی ہے تمام ہائیر سکینڈری سکولوں نے سربراہان سے کہا گیا کہ 2017 کے انرولمنٹ کے ٹارگٹ کو پورا کریں ورنہ قانون کے تحت ان سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سکولوں میں داخلوں کی تعداد انتہائی کم ہے والدین نجی اداروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جبکہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سربراہوں کی طرف سے انرولمنٹ میں دلچسپی بھی زیادہ نہیں ہے ۔ بعض سربراہوں کا موقف ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ہائیر کلاسز کے لئے سٹاف بھی پورا نہیں ہے جس کی وجہ سے بھی مقامی افرادکی داخلوں میں دلچسپی کم نظر آتی ہے۔
تازہ ترین