• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول مسمار کرنے کے مقدمہ میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جیوفل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی،کنٹریکٹرامین اور بلڈر سجاد بشیرسمیت 4ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایف آئی اے انسپکٹر عدنان علی،ایس آئی ارشاد احمد،اےایس آئی حاکم علی، بلڈر سجاد بشیر ،سابق مختار کار احمد میمن، سرویئر غلام فریداور کنٹریکٹر امین بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔عدالت ملزم ذیشان کی دو مقدمات میں فی کس ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر چکی ہے۔ مقدمہ سیشن جج کے حکم پر صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کیا گیا تھا۔ملزمان عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں۔
تازہ ترین