مردان ( نمائندہ جنگ ) پولیس کے ہاتھوں حافظ القرآن قتل کےواقعے کے بعدڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہاتھاپائی کرنے والے تین وکلاء کی رکنیت کو معطل کردیااور انہیں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بار کونسل کو ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ بار کے سابق جائنٹ سیکرٹری کی درخواست پر تینوں وکلاء کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہےتاہم وکلاء نے قبل از گرفتاری کی ضمانت حاصل کرلی گذشتہ روز بے گناہ شہری 18سالہ حافظ القرآن بلال غنی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد وکلاء برادری دوگروپوں میں بٹ گئی تھی اس معاملے پر بعدازاں وکلاء میں ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔