مینگورہ میں شہریوں نے تنگ آکر سڑک کی تعمیر کیلئے چندہ مہم شروع کردی۔
سوات کے شہر مینگورہ سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر 25 کلومیٹر طویل شاہراہ پر 2 سال قبل کام شروع ہوا، لیکن ایک ماہ بعد فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سڑک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ابتر صورتحال سے گرد و غبار اور آلودگی نے ان کا جینا محال کردیا ہے۔
سڑک کی تعمیر کیلئے علاقہ عمائدین نے احتجاجی کیمپ لگا گر چندہ مہم شروع کر دی ہے، شہری کہتے ہیں کہ چندے سے سڑک نہیں بنتی ، چندہ مہم کا مقصد حکمرانون کو آئینہ دکھانا ہے۔
علاقہ عمائدین کہتے ہیں کہ فوری طور پر سڑک کی بحالی کا کام شروع نہ کیا گیا تو پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور احتجاج کیا جا ئے گا۔