قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ ملک کی سیکورٹی اور اداروں کا مسئلہ تھا، قوم کو بتایا جائے کہ کیا مسئلہ تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ مسئلے میں کون رکاوٹ تھا اور کیسے حل ہوا، ڈان لیکس کے معاملے میں اصل ذمے دار وزیراعظم ہاؤس تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ میڈیا پر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس سنے جاتے تھے، وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سینٹر میں ساری باتیں سنی جاتی تھیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نےہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے ، پیپلز پارٹی اداروں کی جگ ہنسائی نہیں چاہتی، جے آئی ٹی صاف ستھری ہے، اب دیکھتے ہیں پاناما پر کیا حشر ہوتا ہے۔