• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،عبدالولی خان یوینورسٹی اگلے ہفتے سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ ، ڈاکٹر جہانزیب خلیل پرووائس چانسلر مقرر

مردان ( نمائندہ جنگ)گورنر خیبرپختونخوا نے انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے ممتا زماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرجہانزیب خلیل کو عبدالولی خان یوینورسٹی کے یاجبکہ جامعہ کو اگلے ہفتے سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احسان علی دوماہ قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جس کے بعد وائس چانسلر کی سیٹ خالی تھی اورتمام معاملات رجسٹرار چلارہے تھے جس سے انتظامی خلا پیداہوگئی تھی جمعہ کے روز گورنر اقبال ظفر جھگڑا جو یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں نے جامعہ عبدالولی خان کے ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب کی بطور پرووائس چانسلر مقرر کرنے کی منطوری دے دی جس کاباقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیاگیاہے پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب پاکستان سٹڈی میں پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرچکے ہیں ان کا شمار صوبے کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتاہے انتظامی اور تعلیمی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس سے پہلے وہ ہزار ہ یونیورسٹی میں ڈین آف آرٹس رہ چکے ہیں جبکہ ان کے متعدد نیشنل اورانٹرنیشنل ریسرچ پیپزرسمیت درجنوں تعلیمی مقالے شائع ہوچکے ہیں دریں اثناء محکمہ اعلی تعلیم کے سیکرٹری اجلاس میں عبدالولی خان یونیورسٹی کواگلے ہفتے سے مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق ہوا ہے عبدالولی خان یونیورسٹی جو گذشتہ ایک ماہ سے توہین مذہب کے الزام میں طالب علم مشال خان کے قتل واقعے کے بعدبند ہوگئی تھی دوبارہ کھولنے کے لئے گذشتہ روزپشاور میں ایک سطحی اجلاس میں بڑوں نے سرجوڑ کر اس جامعہ کھولنے پر غور کیا اس اجلا س میں محکمہ اعلی تعلیم کے سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر مردان، ضلعی پولیس افسران اور یونیورسٹی رجسٹرار نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کو اگلے ہفتے سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
تازہ ترین