• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری سے سراج الحق کی ملاقات، انتخابی اصلاحات لانے پر اتفاق

اسلام آباد (وقائع نگار‘ ایجنسیاں) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری  کو منصورہ میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، مشال کے والد نے بھی آصف زرداری سے  ملاقات کی ،زرداری آج پشاور جائینگے، آصف زرداری نے جماعت اسلامی کی جانب سے انتخاباتی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس کرانے کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل متفقہ انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل پرساکھ ہو۔ سینیٹر سراج الحق نے پیپلز پارٹی کو منصورہ لاہور میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ ملاقات کے دوران سینیٹر رحمٰن ملک اور میاں اسلم بھی موجود تھے۔ دریں اثناء مرادان یونیورسٹی کے جاں بحق ہونے والے طالب علم مشال خان کے والد اقبال خان نے بھی آصف علی زرداری سے زرداری ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئر مین آصف علی زرادری آج 13 مئی کو چار روزہ دورے پر خیبر پختوانخواہ جائینگے ۔
تازہ ترین