• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف نعت خواں منیبہ شیخ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف نعت خواں منیبہ شیخ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں،منیبہ شیخ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد قبا بلاک 13۔سی نزد المصطفیٰ اسپتال گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں، اُنہیں ہدیہ نعت میں خصوصی کمال حاصل تھیں ’’لب پہ نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے‘‘ اُن کی انتہائی مقبول نعتوں میں شامل ہے، منیبہ شیخ نے کراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹرز کیا تھا، وہ گورنمنٹ کالج فار ویمن میں پروفیسر کی حیثیت سے پڑھاتی رہی تھیں، نعت خوانی کا سلسلہ زمانہ طالبعلمی کی 70ء کی دہائی میں شروع کیا،اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، منیبہ شیخ کی صاحبزادی نعت خواں تحریم اسلام آباد سے گزشتہ روز کراچی پہنچ گئیں، منیبہ شیخ کے سوگواروں میں اُن کے صاحبزادے احمد اور دو صاحبزادیاں عمیمہ اور تحریم شامل ہیں۔
تازہ ترین