• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی یونیورسٹی میں انسانی حقوق و تعلیم بارے سیمینار

پشاور(نیوز ڈیسک) وزارت انسانی حقوق نے ایکشن پلان کی منظوری کے بعد صوبے کی مختلف درسگاہوں میں انسانی حقوق آگاہی مہم چلانے کے سلسلے میں صوابی یونیورسٹی میں ’’ انسانی حقوق‘ تعلیم اور رواداری ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ‘ جس میں ڈائریکٹر انسانی حقوق خیبر پختونخوا غلام علی نے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے مذہبی پہلو کے علاوہ اس کے مختلف ارتقائی حالات بیان کئے‘ علاوہ ازیں بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا‘ انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہیں ہی اصل جگہیں ہیں جہاں تعلیم کے علاوہ انسانی آداب اور برداشت سکھائی جا سکتی ہے‘ انہوں نے والدین کو بھی عدم برداشت کا ذمہ دار ٹھہرایا‘ وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ نے وزارت انسانی حقوق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء اور اساتذہ انسانی حقوق کی ترقی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں‘ انسانی حقوق کا فروغ ریاست کے علاوہ ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ سیمینار سے ڈاکٹر مریم خان مشیر‘ صدر ڈسٹرکٹ بار صوابی ارشد علی خان نے بھی خطاب کیا‘ سیمینار میں طالبات اور فیکلٹی ارکان سے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ بعد میں ڈائریکٹر انسانی حقوق خیبرپختونخوا غلام علی کو یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کی طرف سے وائس چانسلر اور ڈاکٹر مریم خان کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا ۔
تازہ ترین