• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک گیمز :پاکستان نے ٹینس ایونٹ میں چاندی کا تمغے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چوتھے اسلامک گیمز میں ٹینس کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ انہیں ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ترک جوڑے کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اسلامک گیمز میں اب تک پاکستان نے چاندی کے دو اور کانسی کے دو تمغے جیتے ہیں میڈل ٹیبل پر پاکستان کا نمبر 15 ہے۔ٹیم ایونٹ سنگل کے فائنل میں ترکی کے انیل یکسل نے پاکستان کے محمد عابد کو6-0 7-6 سے جبکہ التوگ چیلوک بلک نے عقیل خان کو6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ باکو (آذربائیجان) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کووالی بال میں کھیلے گئے گروپ میچ میں ترکی نے ایک دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔ پہلے چار سیٹس میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا پانچویں اور فائنل سیٹ میں پاکستان نے ابتدا میں پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی مگر اس کے بعد ترکی کی ٹیم نے شاندار انداز میں فائٹ بیک کرتے ہوئے آخری سیٹ 15-12 سے جیت لیا۔ باکسنگ میں کھیلے گئے کواٹر فائنل میں شام کے حسن المصری نے پاکستان کے محب اللہ کو 5-0 سے جبکہ دوسرے کواٹر فائنل میں قازقستان کے اوچکن الیا نے پاکستان کے ارشد حسین 5-0 سے ہرایا ۔
تازہ ترین