راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے پیر کے روز قتل کے چار مقدمات سمیت مجموعی طور پر 64مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 121گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے، ایڈیشنل سیشن ججز نے 19فوجداری مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں قتل کے چار مقدمات کے علاوہ 15مقدمات منشیات کے بھی تھے ۔علاوہ ازیں فوجداری مقدمات میں 91شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں۔ نگرانی کی 27اپیلوں کا بھی فیصلہ سنایا گیا جبکہ سول ججز نے 22دیوانی مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 30 شہادتیں قلمبند کیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں ملوث ملزم جو ہوزری کا ہنر جانتا تھا کو سزا دی کہ وہ ایک برس تک ہر پندرہ روز بعد اڈیالہ جیل جاکر قیدیوں کو ہوزری کا ہنر سکھایا کرے گا۔