• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘4 خالی نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے

مردان(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں کی طرح آج مردان میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لئے پولنگ صبح 8سے شام پانچ بجے تک ہوگی ۔ الیکشن کمشنر کے ذرائع کے مطابق 3 ویلج کونسلوں میں چار جنرل کونسلروں کی نشستیں خالی ہوئی تھیں جن میںویلج کونسل شہبازگڑھی میں 2 جنرل کونسلروں کا انتخاب ہوگا ویلج کونسل چمڈھیری اور منگا ٹو میں ایک ایک نشست کے لئے پولنگ ہوگی ۔شہبازگڑھی کی دو خالی نشستوں پر تین امیدوار لیاقت علی ،مہر علی اور نواب علی کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ چم ڈھیری میں سعید باچا اور اصغر کے درمیان ون ٹو ون ٹاکرا ہوگا ویلج کونسل منگا ٹو میں بھی دوپہلوان میر اعظم خان اور سمیع اللہ اکھاڑے میں ہوں گے اس مقصد کے لئے بارہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 31پولنگ بوتھ ہوں گے 74افراد پر مشتمل عملہ ہے جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تما م پولنگ سٹیشن حساس قراردیئے گئے ادھر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیاہے اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ ،خواتین کے پولنگ سٹیشنوں میں مردوں کا داخلہ ممنوع،غیر رجسٹرڈ ووٹروں کا پولنگ سٹیشنوں کے جانے پر بھی پاپندی عائد کردی گئی ہے اس طرح پانچ میٹر کے اندر پولنگ کیمپ بنانے پر بھی پاپندی عائد کردی گئی ہے ۔
تازہ ترین