پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ا عجازانورخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ہنگو کے علاقہ زرگری میں بمباری سے متاثرہ افراد کوتاحال مالی معاوضہ ادا نہ کرنے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ متاثرین کو 25مئی تک مالی معاوضہ کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگرمتعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار خان اصغروغیرہ کی رٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل الیاس اورکزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گذارہنگوکے علاقہ زرگری کے رہائشی ہیں 11مارچ2009ء کو اس علاقے میں پاکستان ائرفورس کے جہازوں نے بمباری کی تھی جس میں ایک مردٗ اورپانچ خواتین اوربچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے جس پرمتاثرہ افراد نے مالی معاوضہ کے لئے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی 24مارچ2016ء کو پشاورہائی کورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کیں کہ جو متاثرین کے لئے جوپیکج بنتاہے وہ اداکیاجائے۔