راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے بدھ کے روز مجموعی طور پر 77مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 106گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے، ایڈیشنل سیشن ججز نے قتل کے تین مقدمات کے علاوہ منشیات کے تیرہ مقدمات کا فیصلہ سنایا اور دیگر فوجداری مقدمات میں 77شہادتیں بھی قلمبند کیں، اسی طرح سول کورٹس نے 49دیوانی مقدمات کے فیصلے سناکر دیگر مقدمات میں 29شہادتیں قلمبند کی جبکہ نگرانی کی بارہ اپیلوں کا بھی فیصلہ سنایا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر دس مئی سے شروع ہونے والی راولپنڈی کی ماڈل کورٹس اب تک تین سو سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنا چکی ہیں۔