• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل چاغی میں بلدیاتی فنڈز سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،میرمحمدمرادمحمدحسنی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)چیئرمین یونین کونسل چاغی میرمحمدمرادمحمدحسنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار سال گزرنے کے بعد لوکل گورنمنٹ کے بلدیاتی فنڈز سے علاقے میں اب ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں یونین کونسل چاغی کیلئے صرف20لاکھ روپے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں جاری ہوئے ہیں یہ فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں کیونکہ علاقے میں ایک عرصہ سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جبکہ اسکولوں آبنوشی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ان کی تعمیرومرمت کیلئے خطیررقم درکار ہے انہوںنے کہاکہ اب تک یونین کونسل چاغی کیلئے20لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف اسکیموں جن میں مسجد چاردیواری کلی سعید آباد چاغی سائبان سورگل قبرستان دشت گوران سائبان شادی شیف قبرستان چاردیواری سکول کلی ملک غلام سمالانی کلی محمد امین آباد واٹر ٹینک کلی حاجی ذکریا امین آباد میں سکول چاردیواری اورواٹرٹینک کی تعمیر کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے جہاں لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی وہیں دوسری جانب عوام کے دیرینہ مطالبہ پورے ہونگے انہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی اسکیموں کے معیاری اور دیرپا مضبوطی کیلئے خود نگرانی کررہے ہیںتاکہ کوئی ناقص میٹریل استعمال نہ ہو انہوںنے کہاکہ چاغی جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے بلدیاتی فنڈز میں خطیررقم رکھی جائے تاکہ عوام کے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی جیسے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جاسکے انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عوام سے وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کا آخری وقت آگیا ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین