پشاور،نوشہرہ، مردان،ہنگو،ایبٹ آباد،شانگلہ(سٹی رپورٹر،نمائندگان جنگ) خیبر پختونخواکےضلع پشاور، نوشہرہ، مردان، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ایبٹ آ باد، بٹگرام، سوات، بونیر، شانگلہ اور اپر دیرمیں ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلوںمیں خالی نشستوں پر چھٹے بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میںحکمران جماعت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے متعددنشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پشاورسمیت مختلف علاقوں سے ہمارے نمائندہ گان جنگ کی بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک جاری رہی۔انتخابات میں مجموعی طور پر152000سے زائد افراد اپنا حق درائے دہی کا استعمال کیا۔مجموعی طور پر 132پولنگ اسٹیشنز اور 362پولنگ بوتھ قائم کئے گئے 135پریزائیڈنگ، 362اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور 362پولنگ افسران خدمات سر انجام دیں، انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھےہیں۔پشاورمیں ارمڑ اور اچینی بالا میں خالی نشستوں پر چھٹے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ویلج کونسل 339 اچینی بالا میں یوتھ کونسلر کی نشست کے لئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں محمد عادل نے 545 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح یونین کونسل 130 مشن خیل ارمڑ میں جنرل کونسلر کی نشست پر چار امیدواروں نے حصہ لیا جس میں رفاقت علی نے 381 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ نوشہرہ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے زریعے کرائے گئے۔ جس کے لیے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سردار افتاب احمد ریٹرنگ افیسر مقر ر کئے گئے تھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کے حلقے یونین کونسل زیارت کاکاصاحب میں ویلج کونسل منائی میں جنرل کونسلر کی سیٹ کے لیے کے ووٹ ڈالے گئے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد خالق نے 1200ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ اے این پی کے فضل خان 509 ووٹ لے سکے۔ اس طرح تحریک انصاف کے محمد خالق نے 691 ووٹ کی اکثریت سے یہ الیکشن جیت لیا۔ ویلج کونسل سپین خان کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی ائی کا مقابلہ پی ٹی ائی کے امیدوار کے ساتھ ہی تھا پی ٹی ائی کے محمد سخی خٹک 382 ووٹ لیکر پہلے جبکہ نثار خٹک 367 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ویلج کونسل مانہ خیل میں اے این پی کے طارق خان 462 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے عمر حیات 360 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ ویلج کونسل ترخہ میں پی ٹی ائی کے دونوں کونسلربلا مقابل منتخب ہوگئے جن میں جنرل کونسلر شوکت علی، کسان کونسلر نیاز محمد نے کامیابی حاصل کرلی۔ اسی طرح ویلج کونسل شاہ میر گڑھی عظمت خان جنرل کونسلر،ویلج کونسل ملا کلے سمن گل اور جنرل کونسلر نیاز محمد میرہ کھنڈر فضل بادشاہ، جبہ خٹک حاجی اکبر بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئے۔ مردان میں 3 ویلج کونسلرو ں کی4 خالی نشستوں پرہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کردیا، ایک کونسل میں امیدواروں کے خواتین کے ووٹنگ نہ کرانے کے معاہدے پر الیکشن کمشنر نے ایکشن لے لیا۔نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میرعالم اعظم نے 492ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی چم ڈھیری میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سعید باچا نے چار ووٹروں کی برتری سے جنرل نشست جیت لی نتائج کے مطابق انہوںنے 458اوراس کے مدمقابل اصغر454ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے، ویلج کونسل شہبازگڑھی میں 2 جنرل نشستوں پر تین امیدوار لیاقت علی، مہر علی اور نواب علی کے درمیان مقابلہ ٹاکرا ہواآمدہ نتائج کے مطابق مہر علی نے 622جبکہ نواب علی 346ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ضلعہنگو میں تین ویلج کونسلوںمیں ہونے والےضمنی انتخا بات کے غیر سر کاری نتائج کے مطا بق مسلم آباد میںطلحہ خان نے 406ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے جبکہ فہد جاوید نے 247ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے جبکہ گل با غ میں حکمت اللہ بلا مقابلہ منتخب ہوگیا اسی طرح الشیرا وی نیبر ہوڈ میںخوا تین کی نشست پر نیاز مینہ بلا مقا بلہ منتخب ہو گئی ہے پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی اس موقع پر سیکیور ٹی کے سخت انتظا مات کیے گئے تھے تمام پولنگ سٹیشنز پر پو لیس کی بھا ری نفری تعینات تھی۔ ضلع ایبٹ آباد کی چار ویلج کونسلز میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں نتائج کا اعلان کر دیا گیا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیبر ہوڈ کیہال سے جنرل کونسلر کی نشست پر سردار سرفراز نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی 938 ووٹ لے کر مدمقابل امیدوار ظفر علی عباسی کو 337 ووٹ سے شکست دی پٹن کلاں سے کسان کونسلر کی نشست پر اعجاز احمد نے 258 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی انکے مدمقابل امیدوار محمد جاوید نے 248 ووٹ حاصل کیے ویلج کونسل دبن ون میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلے میں عارف خان 445 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل عبدالمنان خان نے 309ووٹ حاصل کیے حویلیاں اربن کی ویلج کونسل کوکل وارڈ ون میں مظہر اقبال خان نے میدان مارا 321 ووٹ لے کر فتح حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل امیدواروں میں حاجی عبدالرشید نے 215 فاروق خان تنولی نے 202 اور قیصر محمود نے 157 ووٹ حاصل کیے۔شانگلہ میں ایک بار پھربلدیاتی ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا، ضمنی انتخابات میں ویلج کونسل سانگڑئی سے محمد روم ملنگ نے 210ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ویلیج کونسل کوز کانا کے لیاقت علی نے660ووٹ لیکر کامیاب کا تاج سرلیا۔ چھٹے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 19مئی کوکیا جائے گا۔