ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا لیہ کیمپس کی عمارت 35کروڑ روپے مالیت سے تیار ہے تاہم فیکلٹی نہ ہونے وجہ سے کلاسز کے اجرا میں مشکلات کا سامنا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان ویٹرنری سائنسز (پی وی سی )نے تین سال قبل لیہ کیمپس میں مطلوبہ سہولیات ، لیبارٹریاں نہ ہونے کی وجہ سے کلاسز کا اجرا روک دیا تھا جس کے بعدکیمپس میں کلاس رومز اور لیبارٹریاں تعمیر کرنے کےلئے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے اب یہ پراجیکٹس مکمل ہوگیا ہے مگر اس کےلئے اساتذہ کی بھرتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کلاسز شروع نہیں ہوسکیں ، ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی عدم موجودگی کی وجہ سے سلیکشن بورڑ نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بھرتی مکمل نہ ہوسکی مگر تاخیر کی وجہ سے پی وی سی کے الحاق دینے کی ڈیڈ لائن اب ختم ہونے کو ہے طلبا نے فوری طور پر پی وی سی کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کی بھرتی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، اس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی واپسی کے ساتھ ہی سلیکشن بورڈ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، نئے سیشن سے قبل تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔