• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کرناانتہائی آمرانہ طرزعمل ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے پُرامن جدو جہد کی ضمانت آئین پاکستان فراہم کرتا ہے۔ اساتذہ معاشرے کا اہم طبقہ ہیں ان کے حقوق کو نظر انداز کرنا ظالمانہ اقدام ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اساتذہ رہنمائوں چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ یونائیٹد ٹیچرز کونسل کے راہنمائوں کے خلاف پُرامن ریلی پر مقدمات درج کرنا انتہائی نا مناسب اور آمرانہ طرز عمل ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین اس حکومتی اقدام کی پُر زور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین