• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔

اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔

 پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پیٔ ٹی آئی سے علیحدہ ملاقات کی تھی۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید