• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم, پاکستانی کرکٹرز کا دم خم جانچنے کیلیے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا برمنگھم کے انڈور اسکول میں آغاز ہوگیا، میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا دم خم جانچنے کیلئے  کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ تاہم کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، اظہر علی ، وہاب ریاض ، سابق کپتان یونس خان کے پروگرام میں شرکت کے لئے لندن میں تھے۔ ان کھلاڑیوں نے سیشن مس کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں مسلسل دوسرے دن ہلکی بارش ہوئی، خراب موسم کی وجہ سے ٹیم کی سرگرمیاں انڈور فٹنس ٹیسٹ اور پریکٹس تک محدود رہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز کے ساتھ ٹارگٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین