خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپو رمیں سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی ریلی، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، مظاہرین اپنے ہاتھوں میں لال جھنڈے اور مطالبات کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپو ر میں سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن کے سیکڑوں افراد نے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے جلسہ کیا۔ مظاہرین پہلے کورٹ روڈ پر جمع ہوئے جہاں سے وہ ریلی نکال کر پریس کلب پہنچے جہاں جلسہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں لال جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ بینرز پر حقدار ملازمین کو ترقیاں دو،ٹائیم اسکیل دو،تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کرو،ملازمین کو سن کوٹا دو اور دیگر نعرے درج تھے۔ جلسےسے خادم حسین انصاری،گلشن آریجو،نواز علی گلال اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ملازمین کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ عید الفطر پر اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز عید ادا کریں گے۔ عید کی خوشیاں نہیں منائیں گے اور عید کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔