سندھ ہائیکورٹ نےٹھٹھہ میں چار اسٹون کرشنگ پلانٹس کی بندش پرعائد پابندی ختم کردی جبکہ 12 پلانٹس بند رکھنے حکم برقراررکھا گیا ہے۔
ٹھٹھہ میں اسٹون کرشنگ پلانٹ بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ پلانٹ سے علاقے میں سانس اور جلد کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ تمام پلانٹس غیر قانونی طورپر چلائے جارہے ہیں۔
دوران سماعت چار پلانٹس کے مالکان نے سندھ انوائرمنٹل ایجنسی کا این او سی پیش کیا جس کے بعد عدالت نے چار پلانٹس پر عائد پابندی ختم کردی جبکہ 12 اسٹون کرشنگ پلانٹس بند رکھنے کا حکم برقرار رکھا۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ہے۔