• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ فلم ”باہوبلی2“ بھارت کی پہلی فلم ہے جس نے 15 ارب روپے تک کا بزنس کیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ اداکار پربھاس کی فلم ”باہو بلی 2“بولی وڈ کی پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا ہے ۔فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی بہت سراہا گیا ہے ۔فلم میں ران ڈاگیوبتی ،رامیا کرشنن،ساتھیاراج،نصیر ،انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیہ شامل ہیں۔فلم ہندی ،تاملی،تلنگو اور ملیالم زبانوں میں 28اپریل کو ریلیز ہو ئی تھی۔
تازہ ترین