• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر انکروچمنٹ کی معطلی کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ نذیر لاکھانی کی معطلی کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ کو 25مئی کے لیےنوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو بے نظیر شہید پارک کی دیواریں گرانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔ کے ایم سی کے معطل ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نذیر لاکھانی نے معطلی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ نذیر لاکھانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹی کونسل کے ملازمین کیخلاف سندھ حکومت براہ راست کارروائی نہیں کرسکتی۔ تقرری سے برطرفی تک تمام اختیارات میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کو حاصل ہیں. نذیر لاکھانی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو شہید بے نظیر پارک کی دیواریں گرانے پر سیکرٹری بلدیات نے معطل کیا ۔
تازہ ترین