• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب

مردان ( نمائندہ جنگ) مردان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور پورے ضلع میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرنے پر واپڈا حکام ،پولیس انتظامیہ ، تحصیل کونسلرزاورتاجروں کے مابین کامیاب مذاکرات ہو گئے۔مذاکرات ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کی سربراہی میں ہوئے جس میں عوام کی نمائندگی تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ،تنظیم تاجران کے صدراحسان اللہ باچہ ،واپڈا حکام ،ایکسین شاہ راز خان اور دیگرنے کی۔اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،لائن لاسز،اوور بلنگ اور دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث ہوئی۔اجلاس میں ڈی پی او نے اپنے ریڈر فیاض خان کو واپڈا آفیئرز کے لئے فوکل پرسن مقررکر دیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ضلع میں شیڈول سے ہٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر ایکسئین واپڈا نے حکام کو یقین دلایا کہ آئندہ کے لئے اگر شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کیا گیا تو وہ خود ذمہ د ار ہونگے۔قبل ازیں تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتاق سیماب کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔
تازہ ترین