• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملائشیا میں ہونے والے حالیہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی قطعی طور پر اطمینان بخش نہیں رہی۔ ابتدا سے لے کر آخر تک ہمارے کھلاڑیوں میں لڑنے کا جذبہ اور اعتماد دیکھنے میں نہیں آسکا جس کی بین الاقوامی مقابلوں میں سخت ضرورت ہوتی ہے ۔کسی بھی کھیل کے معیار پر زیادہ درست تبصرہ تو اس کھیل کے تجربہ کار ماہرین ہی کرسکتے ہیں لیکن ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے یہ بات بہت نمایاں ہورہی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کھویا ہوا حوصلہ اور اعتماد واپس دلانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ اور اس کیلئے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو یہ یقین دلانے پر بھی توجہ دینا ہوگی کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے کسی کمتر صلاحیت کے حامل کھلاڑی کو زیادہ باصلاحیت لڑکے پر کسی صورت ترجیح نہیں دی جائے گی۔ ہمارا خیال ہے کہ میرٹ کا انتہائی سخت (بلکہ بے رحم) معیار اپنا کر اور تیاری کے کڑے مراحل سے گزار کر ہی ہم اپنی ٹیموں کو بین الاقوامی معیار پر لاسکتے ہیں۔
تازہ ترین