فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 2017کا فائنل فیصل آباد کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 26کے مقابلہ میں 48پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا ۔ایونٹ میں جھنگ تیسری اور چنیوٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مہمان چوہدری جاوید گجر اورچیئرمین یو سی 171چوہدری علی اکبر گجر نے انعامات اورمیڈلز تقسیم کئے۔