شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ کالا خطائی میں 3ماہ قبل قتل ہونیوالے نوجوان سلامت علی کے ورثاء نے سینکڑوں اہل دیہہ کے ہمراہ ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس سلامت علی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مجرمانہ تساہل کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس مقدمہ کی پیروی کرنے پر مقتول کے ورثاء کو دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سلامت علی کے مقدمہ قتل میں ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارہی ہے ۔