• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عام آدمی کی ترقی اور بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد  (اے پی پی) وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے نے کہا ہےکہ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عام آدمی کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہےصارفین کو عالمی معیار کے مطابق دودھ اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،،وہ اتوار کو  آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،اجلاس میں سیکرٹری تجارت نے بجٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالی اور وزیر خزانہ کو مختلف بجٹ تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تجاویز کے حوالے سے تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کی گئی ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ تجاویز کے پیش نظر بجٹ تیار کیا جائے، حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ جی ڈی پی میں پائیدار اور زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکے، وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 5.28فیصد تک بڑھی ہے جو گزشتہ دس سال میں سب سے زائد ہے جبکہ آئندہ مالی سال کےلئے اس کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے ٹیکس تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں ۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں کو ہدایت کی کہ بجٹ تیاری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،بعد ازاں  وزیر خزانہ  سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی  اورڈیری کے شعبہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالہ سے بھی وزیر خزانہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے شعبہ کے بارے میں بریفنگ اور بجٹ تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر بجٹ کی تیاری کے مرحلہ میں غور کیا جائے گا۔  انہوں نے ڈیری سیکٹر کے وفد پر زور دیا کہ پاکستان میں صارفین کو عالمی معیار کے مطابق دودھ اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس میں حفظان صحت کے اصولوں کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔  وزیر خرانہ نے کہا کہ حکومت کے زرعی پیکج سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2016-17ءمیں شعبہ کی شرح ترقی 3.46 فیصد رہی ہے جو گذشتہ سال سے کہیں زیادہ ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ رمضان پیکج کے تحت دیگر 19 اشیاءکے ساتھ ساتھ دودھ پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین