• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی آبادی کئی ممالک سے زیادہ ، صوبہ جنوبی پنجاب ضروری ہو گیا، شاہ محمود

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ  پنجاب کی آبادی کئی ممالک سے زیادہ ہے، جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے،کسان کو سرکاری گندم کا ریٹ نہیں مل رہا، ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران میں ہے، تعلیم صحت پرموجودہ حکومت نے توجہ نہیں دی، زرعی معیشت تباہ ہورہی ہے، آج سپریم کورٹ پہلی جی آئی ٹی پیش کی جائے گی جسکے بعد دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوگا،یہاں گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال رہی حل کرنے والا کوئی نہیں تھا،یہ حکومت کا آخری بجٹ ہوگا ۔ وہ اتوار کو  ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں  نے کہا کہ کہ آج سپریم کورٹ پہلی جی آئی ٹی پیش کی جائے گی جسکے بعد دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ تحریک انصاف وفاقی جماعت ہے جسکی سوچ بھی وفاقی ہے، پنجاب میں ہمارے تاریخی جلسے ہوئے ہیں اور 24مئی کوکشمورمیں عالیشان جلسہ ہوگا،سندھ میں از سر نو حکمت عملی شروع کر دی ہے ،کئی شخصیات نے ہم سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں،یہاں گڈز کی ہڑتال رہی حل کرنے والا کوئی نہیں تھا، وزیرخزانہ توجہ دیں زرعی معیشت تباہ ہورہی ہے۔
تازہ ترین