• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں غربت،بدترین لوڈشیڈنگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران گزشتہ چار سال میں قوم سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے جبکہ ملک میں غربت ،مہنگائی ، بے روزگاری اور بدترین لوڈشیڈنگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔قومیں علم سے ترقی کرتی ہیں ،سیمنٹ اور سریے سے نہیں،سراج الحق کااپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ دیر میں مقامی زعما اور معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کو ترقی اور خوشحالی کا نام دے رہے ہیں حالانکہ قوموں کے عروج میں بنیادی کردار ہمیشہ تعلیم کا رہاہے ۔ جماعت اسلامی کراچی تا خیبر تعلیمی اداروں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا موٹروے بنا کر آئندہ نسلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ قومیں علم سے ترقی کرتی ہیں ، سیمنٹ اور سریے سے نہیں ۔حکمران آئے روز پاور پلانٹس کے فیتے کاٹ رہے ہیں مگر لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں ستائے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔ جماعت اسلامی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ سب کے لیے تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف ، روزگار اور چھت کی فراہمی ہمارا اصل ہدف ہو گا ۔
تازہ ترین