پشاور( کرائم رپورٹر)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے لاپتہ ہونے کے بعد ایدھی سنٹر پشاور پہنچنے والی 14سالہ لڑکی کو سنٹر کے ڈرائیور نے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، چارسدہ کے رہائشی محمد اسحق ولد محمد نذیر نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ خان رازق پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل اس کی 14سالہ بیٹی مسماة صباءجو ذہنی طور پر معذور ہے گھر سے لاپتہ ہوگئی جس کی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ سرڈھیری میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز اسے ایدھی سنٹر ہسپتال روڈ پشاور سے اطلاع ملی کہ ”آپ کی بیٹی ہمیں ملی ہے اور اس وقت وہ ہمارے پاس ہے آپ اسے لینے آجائیں“ اور جب وہ ایدھی سنٹر پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ ”سنٹر کے ڈرائیور اور ایک خاتون تمہاری بیٹی کو حیات آباد سنٹر شفٹ کرنے اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے جنہوں نے لڑکی کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے“ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر ایدھی سنٹر کے ڈرائیور کرامت اللہ اور نامعلوم خاتون کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔