• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ، مردان سمیت 5کیمپس کھل گئے

مردان ( نمائندہ جنگ )مشال قتل کیس کے بعد عبدالولی خان یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت 5کیمپسز کھل گئے ،تدریسی عمل کی بحالی پر طلباء اوروالدین میں خوشی کی لہردوڑ گئی جبکہ پولیس کی سرچ اپریشن کے دوران یونیورسٹی کے ہاسٹلوں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی24طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔عبدالولی خان یونیورسٹی جو مشال قتل کیس کے بعد بند کردی گئی تھی چالیس د ن سے مسلسل بند ہے جامعہ پیر کے روز مرحلہ وار کھولنا شرو ع ہوگئی ہے ۔پہلے مرحلے میں مردان کے مین کیمپس کے علاوہ بونیر،چترال ،پبی اور تیمرگرہ کے کیمپس بھی کھل گئے جہاں باقاعدہ طورپرتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں یونیورسٹی کے کمپیسز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ادھر پولیس نے یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں ہاسٹلوں میں سرچ اپریشن کے دوران اسلحہ اورمنشیات برآمد کی ہے ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق سرچ آپریشن گذشتہ درمیانی شب مکمل کرلی گئی جس میں ہاسٹلوں کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 4عدد پستول ،کارتوس اور آئس برآمد کرلی گئی پولیس کے مطابق جن کمروں سے منشیات برآمدکرلی گئی ہے 24 طلباء کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ کلیرنس کے بعد ہاسٹلوں کو یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالہ کردیاگیاہے دریں اثناء ڈی پی او ڈاکٹرمیاں سعید احمد نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد مین کیمپس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں 65پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے یونیورسٹی کا شنکر کیمپس کل جبکہ گارڈن کیمپس 25مئی سے کھلے گا جس کے لئے سیکورٹی کے انتظات کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین