• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال گولڈ میڈل بھی جیت لیا، اسلامی گیمز میزبان آذربائیجان کی برتری کے ساتھ ختم

باکو ( نمائندہ خصوصی) چوتھے اسلامک گیمز میزبان آذر بائی جان کی برتری کے ساتھ پیر کو  اختتام کو پہنچ گئے، آخری روز کھیلے گئے فٹبال فائنل میں آذر بائی جان نے توفیق اسٹیڈیم میں عمان کو 2- 1سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا، الجزائر نے کیمرون کو ہراکر برانز میڈل اپنے نام کیا۔ ایران نے والی بال کے فائنل میں جیت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،فائنل میں آذر بائی جان کو 25- 16-29، 27 ،25-18 سے مات دی۔ الجزائرنے ترکی کو شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔ خواتین ویٹ لفٹنگ میں میزبان  نےچار گولڈ میڈل جیتے۔ 55 کے جی میں نتالیا۔ 75 کے جی میں صابرہ ،58 کے جی میں الونا کولی منگ اور 63 کے جی میں المیرا گیم بوٹن نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں میزبان ویٹ لفٹرز نے 23میڈلز جیتے جس میں بارہ گولڈ میڈلزشامل ہیں، ڈائیونگ ایونٹ میں ایران اورآذربائی جان نے ایک، ایک گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ ووشو کے48کے جی میں ترکی نے گولڈ، کرغزستان نے سلور، افغانستان نے برانز میڈل جیتا۔ 52 کے جی میں ایران نے گولڈ، ترکی نے سلور اور یمن نے گولڈ میڈل جیتا،  ایران نے پیر کو ٹیبل ٹینس ایونٹ میں مردوں اور خواتین کا ٹیم ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ مردوں میں ترکی نے سلور، آذربائی جان نے برانز میڈل جیتا، خواتین میں میزبان نے سلور اور ترکی نے برانز میڈل اپنے گلے میں سجایا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں ترکی سے شکست کھاگئی۔ 
تازہ ترین