بالی ووڈ کے کنگ خان نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے تو دل جیتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے،یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد25ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔
واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر27ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔
ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ 1 ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 4ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔