وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ دہشتگردی کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستانی قوم ایک بہادر اور باہمت قوم ہے، دہشتگردی کے باوجود قوم نے ہمت نہیں ہاری۔
اسلام آباد کی نجی یونی ورسٹی میں طلباء تقریب سے خطاب اور میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوزیرمملکت مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہےاور پہلی مرتبہ فلم اینڈ پروڈکشن پالیسی تیار کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 35 سال سے ملک دہشتگردی کا شکار رہا تاہم موجودہ حکومت امن وامان کی بہتری کےاقدامات کےساتھ پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی کےاقدامات اٹھارہے ہے اور یہ پوری قوم کا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثبت بیانیے پر ڈائیلاگ کررہی ہے قومی تشخص کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ میڈیا حکومتی کاوشوں میں ساتھ دے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے میڈیااپنا مثبت کردار ادا کرے۔