فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )35ویں پنجاب کبڈی چیمپئن شپ کے لیے فیصل آباد ڈویژن کی کبڈی ٹیم کااعلان کردیاگیاچیئرمین سلیکشن کمیٹی اسجد بھولا، جاویدکمال، پرویز کموکااورطیب گیلانی ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ نے 482کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کے بعد 16رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ عدنان گجر کپتان، ہمایوں واہلہ نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں آفتاب، عثمان چیتا، اسد بٹ، ناصر جٹ، عاطف مبین، وسیم اکرم، مدثر مچھو،ر انا ذوہیب، ماجد ماجوڈوگر، علی نواز، لقمان رندھاوا، فیضان سینڈو اور نوید جٹ شامل ہیں۔