• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے12افراد بینائی سے محروم

ٹھٹھہ(نامہ نگار)ٹھٹھہ شہر کے اسلام پور محلہ وارڈ نمبر چار میں واقع گاؤں غلام علی مچھارو کا رہائشی محمد ابراہیم مچھارو، ان کی والدہ، دو بیٹے 14سالہ عبداللہ گل، 6 سالہ رحمت اللہ گل، دو بیٹیاں 10سالہ ثمینہ، 13سالہ مسکان، 22سالہ نوجوان محمد اسلم مچھارو، 45 سالہ رسول بخش مچھارو،50سالہ قزبانو زوجہ پھل مچھارو، روزینہ زوجہ محمد عثمان مچھارو، مریم زوجہ مرحوم حاجی مچھارو اور مقبول مچھارو آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں ۔ آنکھوں کی بینائی سے محروم محمد ابراہیم ایک شاعر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی شاعری نامور فنکاروں نے گائی ہے جن کے کیسٹ مارکیٹ میں بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان  بینائی سے محرومی کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے شدید مالی پریشانی سے دوچار ہیں گھر میں فاقوں کی نوبت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہیں جبکہ وہ خود بھی گذشتہ کئی سالوں سے نابینا ہیں، حسب حال علاج بھی کرایا ہے کراچی کے ماہرین امراض چشم نے بیرون ملک علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے لیکن علاج کے اخراجات ہماری پہنچ سے باہر ہیں انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا بیرون ملک علاج کرایا جائے۔ 
تازہ ترین