ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین رانا محمد فراز نون کی زیر صدارت مانہ احمدانی میں مہر نوید احمد سہارن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل عنایت اللہ مشرقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالباری جعفری، رانا نعمان نون، ڈویژنل صدر ملک امجد ثاقب ، ڈاکٹر اسجد ترین اور ڈویژنل فنانس سیکرٹری اسرار احمد خان رمدانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد فراز نون نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قومی زبانوں کے بل میں سرائیکی زبان کی مخالفت کر کے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ،۔ نوجوانوں کا تحریک میں شامل ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہمیشہ سرائیکی وسیب کی عوام نظر انداز کیا گیا۔ اب سرائیکی جاگ چکے ہیں۔ 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ وسیب کے لوگ صرف اور صرف سرائیکی جماعتوں کو کامیاب کرے تاکہ ہم اپنا علیحدہ صوبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وسائل تخت لاہور پر خرچ ہو رہے ہیں اس موقع پر لیاقت خان جوگیانی، مہر فاروق سہارن، سجاد خان جوگیانی، عمر فاروق احمدانی، مہر غلام مرتضیٰ سہارن، خلیل احمد خان چنگوانی، عمران بھٹی ودیگرموجود تھے۔